نوازشریف ذاتی ملازم
میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا ، اگر یہ فیصلہ پر مبنی ہوتا تو ڈر کیسا تھا۔فائل فوٹو

عمران خان کیخلاف فیصلہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیا۔شہباز گل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دیدیا ہے جس پر شہباز گل نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔

شہبازگل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج یہ فیصلہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیا ، نوازشریف نے یہ فیصلہ لکھا ہے اور اس کے ذاتی ملازم نے دستخط کر کے یہاں پرسنایاہے ، دو بجے کا وقت دیا گیا ہے اور دو بجے گیٹ کو تالے لگا دیے گئے ، میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا ، اگر یہ فیصلہ پر مبنی ہوتا تو ڈر کیسا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگریہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو لوگوں کو آ کر سننے دیا جاتا، یہ مفرار بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے ، جسے عوام ہر لحاظ سے مسترد کرتی ہے ، عمران خان جہاں کھڑا ہوا جائے قوم اربوں روپے اس کے پیروں میں ڈھیر ہو جاتے ہیں، عمران خان جہاں دستخط کر دے وہاں کروڑاربوں روپے اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔