انقرہ(امت نیوز) ترکیہ کے قالین بافوں نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران قالینوں کی برآمدات سے ایک ارب 98 کروڑ 12 لاکھ 84 ہزار ڈالر منافع کمایا ہے۔
جنوب مشرقی اناطولیہ برآمد کنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترک قالین بافوں نے سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 183 ممالک اور آزاد علاقوں کو 40 کروڑ 73 لاکھ 19 ہزار مربع میٹر قالین برآمد کر کے ایک ارب 98 کروڑ12 لاکھ 84 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا۔
برآمد کنندگان نے مشینی قالینوں سے ایک ارب 62 کروڑ 80 ہزار ڈالر، ٹفٹڈ قالینوں سے 30 کروڑ 69 لاکھ 53 ہزار ڈالر، دستکاری قالینوں سے 4 کروڑ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر اور دریوں سے 62 لاکھ 2 ہزار ڈالر کمائے۔
ترک قالین بافوں نے سب سے زیادہ قالین 58 کروڑ 96 لاکھ 18 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ امریکہ کے ہاتھ فروخت کئے۔ اس کے بعد 12 کروڑ14 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق دوسرے اور 10 کروڑ53 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔