الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کا توشہ خانہ کیس کےفیصلے پر دستخط

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ نے توشہ خانہ کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے ہیں
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے اور انہوں نے آج دستخط کیے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر ممبر پنجاب سے دستخط کروائے جس کے بعد کل توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔