ہوبارٹ:ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث بغیرکسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔ میچ کئی مرتبہ بارش سے متاثر ہوا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 9اوورز تک محدود کیا گیا جبکہ پاور پلے محض تین اوورز کا رکھا گیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے، ویسلے مادھیور نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 80 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جنوبی افریقہ نے برق رفتاری سے اننگزکا آغاز کیا اور پہلے اوور میں 23رنز بنا ڈالے، دوسرے اوورکی دو بالیں ہوئی تھیں کہ بارش شروع ہو گئی اورتھوڑی دیر میچ دوبارہ شروع ہو گیا اورسائوتھ افریقہ کو7اوورز میں 64رنزکا ٹارگٹ ملا۔
سائوتھ افریقہ نے3اوورز میں 51 بنائے تھے کہ بارش پھر شروع ہو گئی،امپائرز نے موسم اورگراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کر دیا۔دونوں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا،کوائنٹنگ ڈی کوک 47 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔