نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔فائل فوٹو
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔فائل فوٹو

ارشد شریف کے انتقال پر نوازشریف کا بیان بھی آگیا

لندن:سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ارشد شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کے قتل کا سن کر دکھ  ہوا، مریم نواز نے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کی  مغفرت کرے ۔

گزشتہ روز نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں مریم نواز، پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے اور پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر گفتگو میں حصہ لیا۔

ملاقات کے بعد ایم این اے افضل کھوکھرنے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات اچھی رہی اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔