صحافی ارشدشریف بارے اپنی ٹوئٹ پر مریم نواز کی معذرت

لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ ہٹا رہی ہوں اوراس سےکسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔
مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ دعا ہےکہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔