کراچی : ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے مالیت کی زمینوں کا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ایم ڈی اے نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایم ڈی اے کو ریکارڈ غائب ہونے سے آگاہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے جولائی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کو زمینوں کے ریکارڈ غائب ہونے کے حوالے سے انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرناتھا، 3ماہ گزرنے کے بعد بھی کمیٹی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کرسکی۔
ایم ڈی اے حکام کے مطابق اس عرصے میں کمیٹی کا صرف ایک ہی اجلاس ہوا ہے، 1700 ایکڑ سے زائد زمین کا این او سی رجسٹر اورڈیولپمنٹ پرمٹ رجسٹر غائب ہے۔
دیہہ ناگن، دیہہ کھاڑکھوڑو، دیہہ کونکر، دیہہ تھانو، دہہہ اللہ پ؛ئائی، دیہہ جوریجی کی زمینوں کی ٹائون پلاننگ ریکارڈ غائب ہے۔