کریم آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

کراچی  میں پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس کے مطابق کریم آباد اپوا گرلز کالج  کے قریب دوران گشت دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں  کو روکا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع  کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا،جس کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔جبکہ ملزم کا  ساتھی فرار  ہوگیا۔ زخمی ڈاکو کو عباسی اسپتال منتقل کردیا  گیا جس کی شناخت محمد امین عرف کالا ولد سعید احمد  کے نام  سے ہوئی اور دوسرے ملزم کی  شناخت محمد سلمان  ولد  محمد خان  کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے 1عدد پستل 30 بور لوڈ میگزین، 3عدد موبائل فون اور موڑسائیکل برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کردی گئی۔