میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلرنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رن بناکرآل آؤٹ ہوئی۔
کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
نگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان جوزبٹلرصفرجبکہ ایلکس ہیلزمحض 7 رنز بناکر پویلن لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔
میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار اسکور کے 5 دور تھی، جو شکست کا سبب بنا۔
آئرش بارلزکی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔