سری نگر: لائن آف کنڑول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج مقبوضہ ریاست جموں و کشمیرپربھارت کے جبری قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منار رہے ہیں۔
27 اکتوبر1947 میں بھارت نے عالمی قوانین اوراخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہوئے ریاست جموں و کشمیرکے ایک بڑے حصے پرغیرقانونی قبضہ کرکے وہاں کے لوگوں کوغلام بنا دیا، کشمیری عوام اپنے مادروطن پربھارت کے اس ناجائز قبضے کے خلاف ہرسال 27 اکتوبرکو یوم سیاہ متاتے ہیں۔پاکستان میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اورکشمیری آج 27 اکتوبرکو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔