میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو
میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو

ارشدشریف قتل کے تانے بانے عمران خان ،سلمان اقبال سے ملتے ہیں۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ارشدشریف کے قتل کے تمام تانے بانے 2 لوگوں تک جا رہے ہیں،سارے تانے بانے عمران خان اور سلمان اقبال سے ملتے ہیں ، کینیا میں فارم ہاﺅس اے آر وائے کے مالک کا ہے ، ارشد شریف کے ساتھ خرم نامی شخص اے آر وائی چینل کا ملازم ہے ،ابھی کسی کو بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا نہیں کہہ سکتا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے ارشد شریف کی شہادت پر پروپیگنڈہ کیا،عمران خان کا بیانیہ ہے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کیلئے ڈرایا دھمکایا گیا،ارشد شریف کو پہلے مشورہ دیا گیا آپ باہر چلے جائیں، پھر دبئی سے کینیا بھیجا گیا،ان کاکہناتھا کہ کینیا میں تحقیقات جاری ہیں اس کے بعد حقائق کو سب کے سامنے رکھا جائے گا،سامنے آنے والے حقائق کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ارشدشریف کے قتل کے تمام تانے بانے 2 لوگوں تک جا رہے ہیں،سارے تانے بانے عمران خان اور سلمان اقبال سے ملتے ہیں ، کینیا میں فارم ہاﺅس اے آر وائی کے مالک کا ہے ، ارشد شریف کے ساتھ خرم نامی شخص اے آر وائی چینل کا ملازم ہے ،ابھی کسی کو بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا نہیں کہہ سکتا ۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی، متنازع فارم ہاؤس کی بھی رپورٹ دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی نے قوم کے سامنے واضح پیغام رکھ دیا، پاک فوج نے فیصلہ کیا ، وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گی ۔