لاہور : نواب ٹاؤن کے علاقے سمسانی گاؤں میں 9 سالہ بچی پُراسرار طورپر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ علیشاہ اسکول سے واپس آکر اپنے گھر کے ایک کمرے میں کھیل رہی تھی جب اس کی بہن کمرے میں آئی تو چارپائی کے ساتھ ڈوپٹے سے پھندا لگی لاش لٹک رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پرکسی بھی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات نہیں، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں پولیس کے مطابق بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آجائیں گے۔