لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغازلبرٹی چوک لاہورسے ہوگیا جو آزادی چوک کی جانب رواں دواں ہیں۔ عمران خان مرکزی کنٹینرپرچڑھ گئے،ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا،مرکزی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،کارکنوں کی بڑی تعداد لاہورکے لبرٹی چوک جمع ہو گئے ہیں ،خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
قوم اپنے حقیقی آزادی کے سفر کے ابتدا کے لئے تیار. #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/7dOj71k98L
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 28, 2022
اس موقع پرمارچ کے حوالے سے اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، داخلی راستوں پر ناکے متحرک کردیے گئے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمعہ کو گیارہ بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی مارچ شروع ہو رہا ہے، یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں، یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں، یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں۔
Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan's important message to the entire nation regarding Haqeeqi Azadi March.#WeTrustImranKhan#آرہا_ہے_پاکستانpic.twitter.com/7aBUOhpj1m
— PTI DG Khan (@PTIDGKOFFICIAL) October 27, 2022
لاہورتا اسلام آباد لانگ مارچ کا روٹ کیا ہو گا؟
پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے روٹ کا اعلان کیا گیا ہے، لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع ہو کر اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچے گا۔
لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا۔ دوسرے روز ہفتے کو مریدکے ،کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔
لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا ۔
کراچی اور کوئٹہ سے لانگ مارچ کے قافلے آج جبکہ جنوبی پنجاب، ملتان اور خیبر پختون خوا سے قافلے بدھ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، تمام قافلے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کردی۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہنچ کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے ۔ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔ اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہچیں گے۔