ایڈیلیڈ :ٹی 20ورلڈ کپ کےسپر 12 مرحلے میں میں نیدرلینڈ نے زمبابوے کا غرور خاک میں ملا دیا، زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹگ کرتے ہوئے117رنزپرڈھیر ہوگئی ، نیدرلینڈ نے5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اورٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی فتح بھی اپنے نام کرلی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ، زمبابوے کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 117 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔
آل راونڈر سکندر رضا 40 اور سین ولیم سن 28 رنز بنا کر نمایاں رہے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکا، نیدر لینڈ کی جانب سے پول وین نے 3 ،لوگان وین اور باس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے پراعتماد آغاز کیا تاہم اوپنر اسٹیفن مائیبرگ ابتدا میں 8 کے انفرادی اسکور پر جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر دوسری وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنائی، کوپر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر ویسلی مدھویرے 1، کپتان کریگ ارون 3، ریگیس چکابوا 5، شان ولیمز 28، ملٹن شمبا 2، ریان برل 2، لیوک جونگوے 6 اور رچرڈ نگروا 9 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین 1، بس ڈی لیڈے 8 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 رنز بناکر نمایاں رہے، میکس او ڈاؤڈ نے ذمے درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی، نیدرلینڈزنے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔میکس او ڈاؤڈ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔