کراچی :کراچی ائیورپورٹ پر کسٹم حکام نے برآمد کئے جانے والے 100سے زائد پرندے ضبط کرلئے ۔ بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کراچی ایئر پورٹ پر 100سے زائد پرندوں کو کسٹمز حکام نے ضبط کیے جانے پر ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرندوں کو فوری طور پر کے ایم سی حکام کے حوالے کیا جائے، پرندوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔
ایم سی افضل زیدی نے کسٹمز حکام سے رابط کر نے کے بعد وفاقی وزیر کو بھی خط لکھا ہے کسٹم زحکام نے جن پرندوں کو ضبط کیا ہے ان کو کے ایم سی کے حوالے کیا جائے تا کہ پرندوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے پرندوں کوکے ایم سی کو دینے سے انکار کر دیا، جنوبی افریقہ سے 100سے زائد نایاب پرندے بر آمد کیے گئے تھے لیکن کسٹمز حکام نے ان کو ضبط کر لیا پرندوں کی دیکھ بھال بھی بہتر انداز سے نہیں ہو رہی ہے۔
کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد نے یہ جانور منگوائے ان کو بھی کے ایم سی کو دینے پر کو ئی اعتراض نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ما ضی میں نجی افراد کے جانوروں کوضبط کیا جاتا رہا ہے جن میں شیر، بندر، سانپ، ریچھ اور دیگرجانور شامل ہیں اگر کوئی کاغذات اور قانونی تقاضے پورے نہیں کرپاتا تو وہ جانور کے ایم سی کے حوالے کیے جاتے رہے ہیں۔