برطانیہ(اُمت نیوز)برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عمران خان پر حملہ افسوسناک ہے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ پاکستان میں افسوسناک حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملے کے تمام متاثرین سے ہمدردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
Tags latest news latest urdu news