آئرش بولر ہیٹرک
فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈکپ،آئرش بولرنے ہیٹرک بنا ڈالی

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ کے 19 ویں اوور میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے کیوی کپتان کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کی وکٹیں لے کریہ کارنامہ سر انجام دیا۔

قبل ازیں میگا ایونٹ میں پہلی ہیٹرک متحدہ عرب امارات کے بولر کارتک میپن سری لنکا کے خلاف بنائی تھی۔