لاہور:انتظامیہ جناح ہسپتال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکو لیگل مکمل کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سجاد جناح ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کے سربراہ ہیں، میڈیکل ٹیم میں فرانزک ڈاکٹر فرحت سلطانہ بھی شامل تھیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جب عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے ،عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے ، دائیں ٹانگ پر گولی چھوکرگزری ہے جبکہ دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیاہے۔ عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں کچہری کے قریب عمران خان کے کنٹینرپرفائرنگ کی گئی جس سے معظم گوندل نامی ایک شخص موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ متعد د زخمی ہوئے جن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے رہنما بھی شامل ہیں ۔