کراچی:پاکستان ویمنز ٹیم کی اوپننگ جوڑی منیبہ علی اور سدرہ امین نے 3 میچوں پر مشتمل سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلیںڈ کے خلاف ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کردی،دونوں کھلاڑیوں نے 221 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیدیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، دونوں نے 212 گیندوں پر221 رنز بنائے.
منیبہ علی 107 رنز بناکرآؤٹ ہوئیں جب کہ سدرہ امین 110 رنز پر کھیل رہی ہیں ،اس سے قبل اسی پاکستانی جوڑی نے 158 رنزکی شراکت داری قائم کی تھی.واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ اتوارجبکہ تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
2️⃣2️⃣1️⃣ runs in 2️⃣1️⃣2️⃣ balls 🙌
Muneeba Ali and Sidra Amin record the highest partnership for any wicket for Pakistan in Women's ODIs 🥇
Watch Live ➡️ https://t.co/XN68eRCOxr#PAKWvIREW | #BackOurGirls pic.twitter.com/m8ifCGjUQy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2022