پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 مارچ سے لاہور میں لگے گا۔فائل فوٹو
پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 مارچ سے لاہور میں لگے گا۔فائل فوٹو

اذلان شاہ ہاکی کپ۔پاکستان اور جاپان درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

ایبوہ: اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں ینلٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پینلٹی کارنرکے دوران 19 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

جاپان کی جانب سے 43 ویں منٹ میں کیترو نے اور 55 ویں منٹ میں کوسی نے گول اسکورکرکے پاکستان کی سبقت کو ختم کردیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 5 نومبرکو کوریا جبکہ پانچواں میچ مصرکے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ راونڈ رابن لیگ طرزپرکھیلا جارہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔