مصر (اُمت نیوز)مصر کی کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے سربراہ ابراہیم منیر 85 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔
ابراہیم منیر مصر میں 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے پچھلے 40 سال میں زیادہ وقت جلاوطنی میں گزارا۔
اخوان المسلمون نے 2012 میں مصر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
لیکن ایک سال بعد ہی فوج نے اخوان المسلمون کا تختہ الٹ دیا تھا، تنظیم کے کئی رہنما اور ہزاروں کارکنان یا تو جیلوں میں ہیں یا مصر چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حال ہی میں ہونے والے سیاسی مذاکرات میں اخوان المسلمون کو شریک نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news