روس (اُمت نیوز)روس کے شہر کوستروما کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے، آگ رات کو ڈھائی بجے کے قریب لگی ہے، 250 افراد نے عمارت کو خالی کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ کلب میں موجود ایک شخص کی طرف سے آتش بازی کرنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔
روس کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے۔
تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے، زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
Tags latest news latest urdu news