لاہور:آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے مزید کام کرنے سے انکارکردیا،آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،ان کا کہناہے کہ پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، ذاتی وجوہات کی بنیاد پرمزید کام نہیں کرسکتا،درخواست ہے پنجاب سے میری خدمات واپس لی جائیں ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پراعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت او آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، صوبائی حکومت نے وفاق کو ریکوزیشن بھیجنے کا کہا تھا۔