نیدر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو
نیدر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو

جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست،سیمی فائنل سے باہرہو گیا

ایڈیلیڈ:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔ نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز کے خلاف اپ سیٹ شکست کے ساتھ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ، نیدر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا  مقررہ اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145 رنزہی بنا سکی،

اس سے قبل پہلی اننگز میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اسٹیفن مائیبرگ 37 رنز، ٹام کوپر 35 اور میکس او ڈاؤڈ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

3 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آخر میں کولن ایکرمین  ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 26 گیندوں پر41 رنز کی عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست رہے ،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی طرح نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور پروٹیز ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔