سڈنی:سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کردی، ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹرکو7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان پر سڈنی میں ایک خاتون پرجنسی حملے کا الزام ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔