اسپین (اُمت نیوز)اسپین میں جھگڑا کرنے والے افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھا دی، حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے ریسٹورنٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب کے موقع پر ہوا، ریسٹورنٹ کے باہر جھگڑے میں مشتعل افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھائی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کو مشتبہ گاڑی موقع سے 50 کلومیٹر دو کھڑی ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے سوار 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، جھگڑے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
Tags latest news latest urdu news