عثمان بزدار کی 22 نومبر تک ضمانت منظور
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دےد یا۔
November 7, 2022 · قومی
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو
لاہور:احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 22 نومبر تک ضمانت منظورکر لی ، عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ،نیب لاہور نے عثمان بزدار کو 30 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ،خدشہ ہے نیب گرفتارکرلے گا، عدالت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرے ۔
ٹیگز: