لاہور: زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں مونس الہی اورحسین الٰہی بھی شریک ہوئے۔ جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے فواد چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔