فورسز دہشتگرد مارگرایا

لکی مروت میں فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد مارگرایا

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے تھانہ پیزو کی حدود میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ارشاد عرف حیدر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگرد سے خود کار اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔ ارشاد عرف حیدر دہشت گردی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔