امریکی شہری کا قتل

بغداد، اغوا میں ناکامی پر امریکی شہری کا قتل

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں اغوا کی کوشش میں ناکامی پر امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کی ہلاکت بغداد کے وسطی علاقے میں ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے امریکی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران گولی ماری۔  امریکی شہری انگریزی کا استاد تھا، اسپتال رپورٹ کے مطابق امریکی شہری کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بغداد الیوم نے کینیڈا کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کا ایک فوجی افسر بغداد میں مشتبہ حالت میں انتقال کر گیا۔ ان دو واقعات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔