2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 2 فلسطینی شہید

فلسطین(اُمت نیوز)فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو نابلس میں شہید کیا گیا جبکہ دوسرا فلسطینی شخص جینن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔