امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری

امریکا(اُمت نیوز)امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری، 209 نشستیں حاصل کرلیں ، سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے مزید 9 نشستیں درکار۔
ڈیموکریٹس کی 191 نشستیں، سینیٹ میں بھی ری پبلکنز آگے، 49 نشستوں پر کامیاب، ڈیموکریٹس کی 48 نشستیں۔
فیصلہ کُن برتری کیلئے سینیٹ کے ایری زونا، نیواڈا کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر جارجیا میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس امیدوار 6 دسمبر کو دوبارہ مدِمقابل ہوں گے۔
ایری زونا میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو سابق امریکی ری پبلکن صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے فراڈ کا ثبوت قرار دے دیا۔