اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی۔ پی ٹی آئی سینیٹرزکا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا

پی ٹی آئی سینیٹرزنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

               
November 11, 2022 · |, قومی
اعظم سواتی اظہار یکجہتی

"اعظم سواتی کو انصاف دو"، "اعظم سواتی کی ہتک عزت نامنظور"، "انسانی حقوق کی پامالی نامنظور"۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرزنے پارٹی رہنما اعظم خان سواتی سے اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ کے باہردھرنا دiدیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرزکی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم  کر رہے تھے،پی ٹی آئی سینیٹرزنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی کہ “اعظم سواتی کو انصاف دو”، “اعظم سواتی کی ہتک عزت نامنظور”، “انسانی حقوق کی پامالی نامنظور”۔