ٹیم آف دی ٹورنامنٹ اعلان
بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے کپتان جوزبٹلرکو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا بھی لیڈر چنا گیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوگئے ۔

ورلڈ چیمپیئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اورایلکس ہیلز کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادوو کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے۔بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔