لاہور:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حارث رئوف کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پراتفاق کیا گیا ہے، نسیم شاہ کے ساتھ محمد عباس پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنل میں انجری کا دوبارہ شکار ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کا وطن واپسی پر مکمل میڈیکل سکین ہوگا۔جن کی رپورٹس کی روشنی میں ری ہیب پلان ترتیب دیا جاسکے گا۔ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کو بڑی انجری سے بچانے اور فاسٹ بولر کے مستقبل کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہیں اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پراتفاق کیا ہے۔
ان کا خلا پرکرنے کے لیے حارث رئوف کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔اس حوالے سے وطن واپسی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ہوگی. جس کے بعد باقاعدہ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ستائیس نومبرکواسلام آباد پہنچنا ہے۔ ان ہی دنوں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے سبب مہمان ٹیم کی ا?مد کے شیڈول کا ازسر نو جائزہ بھی لیا جارہا ہے. اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکومتی ایڈوانس کا منتظر ہے۔ بی پلان کے مطابق پہلا ٹیسٹ کراچی، دوسرا ملتان اور تیسرا ٹیسٹ دوبارہ کراچی میں کھیلا جاسکتا ہے۔