سیاح دوران برفباری گلیات کے سفر سے گریز کریں۔فائل فوٹو
سیاح دوران برفباری گلیات کے سفر سے گریز کریں۔فائل فوٹو

مختلف علاقوں میں بارش و برفباری،سردی میں اضافہ

سوات:پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ سرد موسم ہونے سے شہریوں نے گرم کپڑے اور سوئیٹر نکال لیے۔

موسم سرما کی پہلی بارش، لاہور، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سوات ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔

سوات، مینگورہ، کالام ، بحرین ،مالم جبہ ، وادی لیپہ، بالاکوٹ ، ڈڈیال، اسکردو، نتھیاگلی ، چترال اوردیر بھر میں گزشتہ رات سے  مسلسل بارش اور بالائی علاقوں  میں برفباری  ہورہی ہے۔ لواری ٹنل ، کالاش کی وادیوں، مڈکلشٹ ،گرم چشمہ ، اپر چترال کے کھوت ،بروغل، یارخون ،تریچ سمیت کئی مقامات میں برفباری ہوئی اور تمام پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

لاہور میں بھی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا

 لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برستے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد ، شورکوٹ ،سرائے عالمگیر، گجرات سمیت کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔