لاہور:عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی ویڈیو پہلی بارمنظرعام پرآگئی۔
ڈاکٹرزکی ایک ٹیم زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی اورطبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کردی۔ اس دوران عمران خان کے زخموں کی ویڈیو پہلی بار منظرعام پرآگئی ہے۔
عمران خان کو لگی گولیوں کے زخم کے نشان منظر عام پر آگئے، دیکھئیے پہلی بار
یہ ویڈیو ان ںے شرموں کیلئے ہے جو کہتے عمران خان کو گولیاں نہیں لگی صرف ڈرامہ کر رہا ہے۔ pic.twitter.com/N4BbGq5oo6— Sher Nadir (@SherNadir5) November 14, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے ہیں، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا ۔
ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ باقاعددگی سے جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔