10 ہزار ملازمین برطرف

ایمازون کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

امریکا (اُمت نیوز)امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ میں ایمازون ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔
دنیا بھر میں ایمازون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب ایمازون نے ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔