اسرائیلی فائرنگ سے مغربی کنارے میں فلسطینی لڑکی شہید

فائرنگ میں زخمی ہونے والے 28 سالہ نوجوان انس کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

               
November 15, 2022 · بام دنیا
اسرائیلی فائرنگ

رملہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کرتے ہوئے کار سوار 19 سالہ فلسطینی لڑکی کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔

میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ تین اطراف سے کار پر کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی شہید اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والی]]\\، یہ نوجوان کار چلا رہا تھا۔

رواں برس اسرائیلی فوج نے صرف مغربی کنارے میں 197 فلسطینیوں کو شہید کیا جس میں 43 بچے بھی شامل ہیں۔