لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کیلیے تحقیقات کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طورپرآگاہ ہی نہیں کیاگیا، ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلیے صرف لیٹرہی جاری کرسکی ،ارکان کواب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا ۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے، قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا، واقعہ میں ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو12 روز گزرنے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، حملے کے ملزم کی تاحال گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی۔