سعودی جج رشوت
ابراہیم بن عبدالعزیزالجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔فائل فوٹو

سعودی جج رشوت لیتے پکڑا گیا

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے والی پبلک اتھارٹی "نزاھۃ” نے المدینہ المنورہ کے علاقے میں اپیل کورٹ کے ایک جج کو4 ملین ریال کی رقم میں سے 5 لاکھ ریال بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

"نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیزالجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہرکی، اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔رشوت خور جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ وہ ذاتی مفاد کے حصول کیلیے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔