راولپنڈی(اُمت نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
تاہم اسلام آباد میں سیاسی صورتحال اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔،
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ٹیسٹ سیریز اب راولپنڈی کے بجائے کراچی سے شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے 27 نومبر کو پاکستان پہنچنا ہے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ انگلش بورڈ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
Tags latest news latest urdu news