بجلی کا نظام تباہ

روس نے یوکرین پر سو میزائل داغ دیے، بجلی کا نظام تباہ

روس (اُمت نیوز)یوکرین پر روس کے پہ درپے حملوں میں تقریبا 100 میزائل داغ دیے گئے، توانائی کے 15مراکز نشانہ بنائے گئے ہیں۔
پولش میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2 راکٹ گرنے سے 2 اموات ہوئیں، سرکاری طورپر دھماکےکی وجہ سامنے نہ آسکیْ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم پولینڈ کی جانب سے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولینڈ پر روسی میزائل حملوں کی خبروں کے حوالے سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم ابھی تصدیق کیلئے معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے پولینڈ میں حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پولش میڈیا کے دعوے کو اشتعال انگیز اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش قراردے دیا ہے۔