لاہور:نیب ہیڈ کوارٹرلاہورنے عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کیخلاف درخواست اگست میں موصول ہوئی، ریجنل بورڈ میٹنگ میں تحقیقات کی منظوری نیب ہیڈ کوارٹر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا، ایگزیکٹیو بورڈ نے عثمان بزدار کیخلاف اثاثہ کیس کی تحقیقات کی نیب لاہور کی سفارش منظور کی۔
نیب ذرائع کاکہناہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرنے عثمان بزداراورفیملی کے اثاثوں کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیا،شکایت میں عثمان بزدارپریرقانونی اقدامات سے اثاثے بنانے کا الزام ہے،عثمان بزدارکے اثاثوں سے متعلق لاہور بیورو تفصیلات حاصل کر رہا ہے۔
یب لاہور کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 26 اور 31 اکتوبر کو طلب کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نیب میں دونوں بارپیش نہ ہوئے،عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی طور پرشراب کے لائسنس کی بھی انکوائری زیر التوا ہے۔