ایرانی صوبے خوزستان میں دہشت گرد حملہ ،4 جاں بحق
جاں بحق افراد میں ایرانی ملیشیا فورس کے 2 اہلکار، ایک خاتون اور بچہ شامل ہے
November 17, 2022 · بام دنیا
ایران (اُمت نیوز)ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایرانی ملیشیا فورس کے 2 اہلکار، ایک خاتون اور بچہ شامل ہے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد حملہ خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا۔
میڈیا کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کی۔
ٹیگز: