تین سال بعد انٹرنیشنل فٹبال

پاکستان ٹیم کی تین سال بعد انٹرنیشنل فٹبال میں واپسی ،0-1 سے شکست

کٹھمنڈو (اُمت نیوز)پاکستان ٹیم کی تین سال سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل فٹبال میں واپسی ہوئی ہے، تاہم اسے اس میچ میں 0-1 سے شکست ہوئی ہے۔
کٹھمنڈو میں کھیلے جانے والے اس دوستانہ میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے تھا۔
پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی مگر میچ کے دوسرے ہاف کی ابتداء میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پر حملے تو کیے لیکن وہ گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔

البتہ 82ویں منٹ میں نیپال کو برتری ملی جب آنجن بیسٹا نے گول اسکور کیا اور نیپال کی یہ برتری آخر تک قائم رہی۔