ری پبلکنز ایوان نمائندگان برتری
ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلیے قانون سازی مشکل ہوگی۔فائل فوٹو

امریکی وسط مدتی انتخابات ۔ ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان میں برتری

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی واپسی، ایوان نمائندگان میں 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز نے کنٹرول حاصل کرلیا ۔

ری پبلکنز نے امریکا کے مڈ ٹرم الیکشنزمیں 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس 435 رکنی ایوان میں 210 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ۔

دوسری جانب سینیٹ میں حکومتی جماعت  ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہو گئی ہے، لیکن  صرف ایک نشست سے، سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری ایک اضافی نشست کے ساتھ 50 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ری پبلکنز سینٹ میں ایک نشست کھوکر49 نشستیں حاصل کر پائے۔

ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلیے قانون سازی مشکل ہوگی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ۔