دانشکا گوناتھیلاک ضمانت منظور
سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آج رہا ہو جائیں گے،فائل فوٹو

زیادتی کیس۔سری لنکن بیٹسمین دانشکا گوناتھیلاک کی ضمانت منظور

کولمبو:سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت منظورہوگئی ۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آج رہا ہو جائیں گے، ان کی ضمانت سڈنی کی مقامی عدالت نے منظور کی ہے۔میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا پر ریپ کا الزام ہے،ان پر4 مرتبہ ریپ کرنے کا الزام ہے اور وہ 11 روزہ ریمانڈ پر رہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹر کو سخت شرائط پر ضمانت پر رہائی ملی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی رسائی نہیں ہو گی اور آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے الزام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔