پہلاون ڈے
ہوم ٹیم نے 288 رنزکا ہدف 47ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فائل فوٹو

پہلاون ڈے۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

 انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر287 رنز بنائے۔ انگلش بیٹر ڈاوڈ ملان نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویلی 34 اورجوز بٹلر29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اورایڈم زیمپا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہوم ٹیم نے 288 رنزکا ہدف 47ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر86 رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹراوس ہیڈ نے 69 رنزکی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار اسٹیو اسمتھ نے ادا کیا جنہوں نے 80 رنزکی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔