فیصلہ عمران خان کی کل عدالت میں پیشی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔
فیصلہ عمران خان کی کل عدالت میں پیشی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔

عمران خان لانگ مارچ کی قیادت خود کریں گے، حکمت عملی تبدیل

لاہور( نمائندہ امت ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئےراولپنڈی میں لانگ مارچ کی قیادت کا فیصلہ کرلیاہے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے کنٹینر پر سوار ہونے کے حوالے سے اپنے ڈاکٹروں کی بعض مشورے بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ میڈیکل کی پرسنل ٹیم بھی عمران خان کے ساتھ ہوگی اور سیکیورٹی کے پی کے سے آنے والے دستے کریں گے اور دیگر سیکیورٹی اس کے علاوہ ہوگی ۔مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا اور دیگر شہروں اور علاقوں سے آنے والے قافلے کب اور کیسے شامل ہوں گے اس سلسلے میں  وقت تاریخ اور وقت کا اعلان تحریک انصاف کے سربراہ ہفتے کو کریں گے ۔